ہاتھی اور خرگوش
Elephants and the Rabbit
ایک مرتبہ کی بات ہے، کچھ ہاتھی ایک جھیل کے کنارے رہتے تھے جو قحط کی وجہ سے سوکھ گئی۔ ہاتھی پانی کی تلاش میں نکلے اور انہیں ایک نئی جھیل مل گئی لیکن انجانے میں انہوں نے وہاں رہنے والے خرگوشوں کو کچل دیا۔ خرگوشوں نے اس مسئلہ کو چالاکی سے حل کرنا طے کیا۔ ایک کم عمر خرگوش نے چاند دیوتا کے قاصد کا روپ ڈھالا اور ہاتھیوں کے بادشاہ سے کہا کہ دیوتا ان سے بہت ناراض ہیں۔ ہاتھیوں کا راجا، دیوتا کے غضب سے ڈر کر اس علاقہ کو چھوڑنے پر آمادہ ہوگیا۔ خرگوشوں نے اپنی چالاکی سے ہاتھیوں کو جانے پر مجبور کردیا اور سکون سے رہنے لگے۔ کہانی کا سبق یہ ہے کہ چالاکی ، طاقت پر غالب آ سکتی ہے۔