بچھو اور کچھوا

The Scorpion and the Tortoise

یہ کہانی ایک مغرور بچھو اور ایک رحمدل کچھوے کے بارے میں ہے جو آپس میں دوست تھے۔ ایک دن، کچھوے نے اپنی جگہ چھوڑنے کی ٹھانی اور قریبی جنگل کا رخ کیا۔ بچھو نے بھی ساتھ میں آنا چاہا۔ جنگل کے راستے پر انہیں ایک دریا پار کرنا تھا۔ کچھوے نے بچھو سے کہا کہ وہ اس کی پیٹھ پر بیٹھ جائے اور وہ اسے تیر کر دریا پار کرادے گا۔ اچانک، کچھوے کو اپنی پیٹھ میں شدید درد محسوس ہوا۔ پوچھنے پر اسے پتہ چلا کہ بچھو اپنے ڈنک کے ذریعہ اس کے خول کو چھیدنے کی کوشش کررہا ہے۔ یہ جان کر کچھوے کو غصہ آگیا اور اس نے ہل کر کچھوے کو ندی میں گرادیا۔