بلّی نیولا اورننھا خرگوش
The Cat, the Rabbit and the Weasel
ایک دفعہ کی بات ہے، ایک رحمدل خرگوش، جنگل کے کنارے ایک صاف ستھرے گھر میں رہتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک اس کی غیر حاضری میں ایک نیولا اس کے گھر میں گھس آیا۔ جب خرگوش واپس لوٹا تو اس نے نیولے کو اپنے بستر پر لیٹا ہوا پایا۔ نیولا کسی صورت وہ جگہ چھوڑنے پر راضی نہ تھا چنانچہ انہوں نے ایک بلی کو بلایا کہ وہ اس معاملے کو حل کرے۔ چالاک بلی نے ان کا جھگڑا سننے کا بہانہ بنایا اور اچانک ان دونوں پر حملہ کردیا اور خود خرگوش کے گھر میں رہنے لگی۔ اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ جب دو لوگ جھگڑتے ہیں تو فائدہ ہمیشہ تیسرے کا ہوتا ہے۔