پتلی بلّی اور موٹی بلّی
The Lean Cat and the Fat Cat
ایک مرتبہ کی بات ہے، ایک دبلی پتلی بلی ایک غریب بوڑھی عورت کے ساتھ رہتی تھی۔ ایک دن، اس دبلی پتلی بلی نے ایک موٹی بلی کو دیکھا اور حیران ہوگئی کہ اسے اتنا کھانا کہاں سے ملتا ہے۔ اس پر موٹی بلی نے اسے بتایا کہ وہ کس طرح بادشاہ کے محل سے کھانا چراتی ہے، پھر وہ دبلی بلی کو اپنے ساتھ چلنے پر راضی کرلیا۔ بوڑھی عورت کے منع کرنے کے باوجود دبلی بلی جانے پر راضی ہوگئی۔ دبلی بلی بادشاہ کی میز سے کھانا چراتے ہوئے پکڑی گئی۔ بادشاہ کے سپاہیوں نے اس دبلی بلی کو مار ڈالا۔