مچھلی جس نے کمال کر دکھایا
The Fish who Worked a Miracle
ایک مرتبہ کی بات ہے، بودھی ستوا نام کی ایک مچھلی دیگر مچھلیوں کے ساتھ ایک تالاب میں رہتی تھی۔ گاؤں کے کنارے واقع یہ تالاب قحط کی وجہ سے سوکھ گیا۔ یہ دیکھ کر، بودھی ستوا کو رحم آ گیا اور اس نے بارش دیوتا کو منانے کی ٹھانی کہ وہ اس کے ساتھیوں اور یہاں تک کہ انسانوں کی بھی تکلیف دور کردے۔ چونکہ بودھی ستوا ایک معصوم روح تھی، بارش دیوتا نے اس کی درخواست سن لی اور زمین پر بسنے والے ہر مخلوق کی تکلیف دور کرنے کے لیے بارش برسانا شروع کردیا۔